۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لاپور سے لاہوت

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے شہید نقوی کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہید نقوی نے اپنے زمانے کے امام کو پہچان لیا اور ان کی پیروی کی، شہید نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، “ایرانی ترین ہمسایہ پاکستان”کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ستائیسویں برسی کی تقریب “لاہور سے لاہوت” تک کے عنوان سے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: تہران میں “ایرانی ترین ہمسایہ پاکستان”کے زیر اہتمام لاہور سے لاہوت” تک کے عنوان سے تقریب منعقد

تقریب میں ایرانی اور ایران میں مقیم پاکستانی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے شرکت کی اور ایرانی معروف ٹی وی اینکر سید نجم الدین شریعتی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے شہید نقوی کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہید نقوی نے اپنے زمانے کے امام کو پہچان لیا اور ان کی پیروی کی، شہید نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہاکہ انقلاب لانے والی شخصیات میں انبیاء جیسی خصوصیات ہوتی ہیں اور شہید نقوی پاکستان میں اتہائی مخلص انقلابی شخصیت تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہداء غیور اور عدالت پسند ہوتے ہیں کہاکہ شہید نقوی کی زندگی میں دینی غیرت کو ہم بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا جس دور میں پاکستان میں فسادات برپا ہوئے اور پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہونے والا تھا، ایسے حالات میں غیر اسلامی عقائد پاکستان میں پھیل رہے تھے، ان حالات میں شہید محمد علی نقوی نے دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک چلائی اور لوگوں کو دین کی طرف دعوت دی۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیٹی نے اپنے والد کے کچھ یادگار واقعات کا تذکرہ کیا اور پروگرام کے اختتام پر مشہد کے ایک ہنرمند کے ہاتھوں سے بنی ہوئی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی تصویر ان کی بیٹی کو پیش کی گئی۔

شہید محمد علی نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شہید محمد علی نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شہید محمد علی نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شہید محمد علی نقوی امام خمینیؒ کے حقیقی پیروکار تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .